ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ بہرام مندوخیل نے سریاب سرکل آفس کی تعمیر کا افتتاح کردیا

ہفتہ 10 مئی 2025 10:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ بہرام خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے سب آفسز کے قیام سے سائلین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی،ڈی ایس پی سریاب سرکل آفس کے قیام سے ڈبل روڈ و ملحقہ علاقوں میں ٹریفک سے متعلق مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈبل روڈ پر ڈی ایس پی ٹریفک سریاب سرکل آفس کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیف اللہ درانی نے انہیں سائٹ پلان کے مطابق بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ایس پی صدر سرکل سید عاصم علی شاہ ‘ ایس پی سریاب سرکل علی نواز ‘ ڈی ایس پی سریاب سرکل یاور عباس اور ایس ڈی او سی اینڈڈبلیو محمد اسماعیل بھی موجود تھے ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ آفس کے قیام سے ڈبل روڈ و ملحقہ علاقوں میں ٹریفک سے متعلق مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، ہم کوئٹہ ٹریفک پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :