راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ، 3ملزمان گرفتار ، 4 کلوگرام چرس برآمد

اتوار 11 مئی 2025 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

منشیات کے خلاف یہ کارروائیاں تھانہ نیو ٹاؤن، پیرودھائی اور رتہ امرال کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات جیسا ناسور معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے اور اس کا خاتمہ راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔