کوہستان لوئر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی رانولیا اڈہ میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے

پیر 12 مئی 2025 19:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے رانولیا اڈہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان نے سوموار کے روز رانولیا اڈہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو،تحصیل چئیرمین بنکڈ رانولیا،ضلعی محکموں کے افسران اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے درپیش مسائل،شکایات اور تجاویز سے آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بعض شکایات و مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات دئیے جبکہ دیگر کو حل کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو بھجوانے کا حکم دیا۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل و شکایات کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد ہی عوام کے مسائل کو اُنکی دہلیز پر سن کر حل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :