کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت ٹول پلازہ جات کی تنصیب بارے اجلاس کا انعقاد

پیر 12 مئی 2025 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت ٹول پلازہ جات کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید فیاض علی شاہ کی زیر صدارت پیر کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ٹول پلازہ جات کی تنصیب سے متعلق امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنرز،این ایچ اے کے ممبر (نارتھ)،جنرل منیجر (نادرن ایریاز)،جنرل منیجر (ریونیو)،ڈائریکٹر مینٹیننس این ایچ اے ہیڈکوارٹر اور علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹیننس نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مجوزہ مقامات،آپریشنل فریم ورک اور ٹول پلازہ جات کے ٹریفک مینجمنٹ و ریونیو جنریشن پر متوقع اثرات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمشنر فیاض علی شاہ نے شفافیت، عوامی سہولت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو تکنیکی و انتظامی امور کے بروقت حل اور مؤثر رابطہ کاری کی ہدایات جاری کیں۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا،سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے فنڈنگ میں اضافہ اور مسافروں کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :