کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا

ہفتہ 16 اگست 2025 11:30

کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)کاہنہ اور کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمہ نسرین کو گردوارے والی گلی سے منشیات سپلائی کرنے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمہ ثنا بی بی کو اشرف چوک سے چوری چھپے منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق خواتین ملزمان دیگر اضلاع سے منشیات منگواتیں اور ملحقہ علاقوں میں فروخت کرتیں ،خواتین ملزمان موبائل کے ذریعے آرڈر لے کر مطلوبہ لوکیشنز پر منشیات سپلائی کرتی تھیں ۔

خواتیں ملزمان سے 620 گرام آئس، 1 کلو 60 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔علاوہ ازیں گجر پورہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی ۔بتایا گیا ہے کہ دوران چیکنگ کرول گھاٹی انڈر پاس کے قریب ایک شراب فروش گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 18 شراب کی امپورٹڈ بوتلیں برآمد کر لیں گئیں۔ملزم شہباز صفدر رکشہ پر شراب لوڈ کر کے لا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :