Live Updates

معاشرے میں اکثر لوگ دبا میں آ کر شادیاں کرتے ہیں، منشا پاشا

منشا پاشا نے پہلی شادی کی ناکامی اور جبران ناصر سے دوسری شادی پر لب کشائی کردی

پیر 12 مئی 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے پہلی ناکام شادی اور جبران ناصر سے دوسری شادی سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔منشا پاشا حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور جبران ناصر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔منشا نے کہا کہ ان کے خودمختار اور صاف گو ہونے کا پہلی شادی کی ناکامی سے کچھ نہ کچھ تعلق ہوسکتا ہے، لیکن یہ واحد وجہ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت زندگی میں غیر یقینی صورتحال کا شکار تھیں اور خود کو صحیح طور پر نہیں سمجھتی تھیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ پہلی شادی ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس شادی کی ناکامی کے تجربے نے انہیں بطور انسان بہت کچھ سکھایا اور مضبوط بنایا۔منشا نے مزید کہا کہ معاشرے میں اکثر لوگ دبا میں آ کر شادیاں کرتے ہیں، جو بعض اوقات کامیاب ہوجاتی ہیں اور کبھی نہیں بھی ہوتیں۔ انہوں نے جبران ناصر کیساتھ اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج خوش و خرم ہیں اور اپنی دوسری شادی کو اپنے لئے خدا کا ایک تحفہ تصور کرتی ہیں۔منشا پاشا نے کہا کہ جبران ناصر سے شادی بغیر کسی منصوبہ بندی کے اچانک اور خوبصورت انداز میں ہوئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات