سپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان شہک بلوچ کاٹراما سینٹر کا خصوصی دورہ

منگل 13 مئی 2025 00:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان شہک بلوچ نے پیر کے روز ٹراما سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر ممتاز بلوچ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل ڈائریکٹر (ایم ڈی) ٹراما سینٹر اور دیگر متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ممتاز بلوچ کے علاج و معالجے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ممتاز بلوچ ایک معزز تعلیمی شخصیت ہیں اور ان کے لیے ممکنہ طور پر بہترین طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جائے تاکہ ان کی جلد از جلد صحت یابی ممکن بنائی جا سکے۔اس موقع پر شہک بلوچ نے ٹراما سینٹر کے مختلف یونٹس کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔