ترکیہ کے خلاف لڑنے والی کردستان ورکرز پارٹی تحلیل،ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا

منگل 13 مئی 2025 12:31

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)ترکیہ میں کرد علاحدگی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے نے چالیس سالہ مسلح جدو جہد ترک کرتے ہوئے جماعت کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق "پی کے کی" کا اسلحہ جمع کرنے کا عمل آئندہ جون کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔یہ فیصلہ پارٹی کی بارہویں کانفرنس کے دوران کیا گیا کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو ختم کرنے اور مسلح جدوجہد کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی وہ سرگرمیاں بھی ختم ہو گئی ہیں جو اس جماعت کے نام سے جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :