امریکا جانے والے پاکستانیوں کو اب اضافی ویزا فیس دینا ہوگی

امریکا آنے والے تمام غیر ملکیوں پر اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس کی ادائیگی لازم کر دی گئی

جمعرات 24 جولائی 2025 21:52

امریکا جانے والے پاکستانیوں کو اب اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)امریکا آنے والے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی، ۔ یہ ویزا فیس ہر وہ مسافر ادا کرے گا جو نان امیگرینٹ ویزا کیلئے اپلائی کرے گا۔ اس میں سیاحت، تجارت اور حصول علم کے لیے عارضی طور پر امریکا آنے والے لوگ شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ویزا شرائط پر مکمل عمل درآمد کی صورت میں امریکا سے واپس جانے والے فرد کو یہ ویزا فیس واپس کردی جائے گی۔

امریکی ماہر قانون کے مطابق یہ اضافی ویزا فیس دراصل ایک طرح کا سیفٹی ڈپازٹ ہے۔ جو ویزا مدت کی تکمیل کے بعد واپس جانے والوں کو واپس کر دیا جائے گا۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خود کار نہیں ہوگی۔ ویزہ لینے والے شخص کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے ویزا شرائط کی مکمل پاسداری کی ہے۔اضافی ویزا فیس ''ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ'' کے تحت لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :