
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے
جمعرات 24 جولائی 2025 12:12

(جاری ہے)
میری این میک لیوڈ جزیرہ لیوس کے قصبے "ٹونگ" میں پلی بڑھیں، ٹرمپ 2008 میں اپنی والدہ کے پرانے گھر کا دورہ کر چکے ہیں ،ان کے کچھ کزن آج بھی اسی گھر میں مقیم ہیں جو اب جدید انداز میں مرمت کیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی سادگی کی عکاسی کرتا ہے،یہ مکان سمندر سے محض 200 میٹر دور واقع ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی دستاویزات کی روشنی میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے نانا ایک ماہی گیر تھے، میری این میک لیوڈ سب سے چھوٹی تھیں اور ان کی پہلی زبان گَیلیک تھی جس کے بعد انہوں نے سکول میں انگریزی سیکھی۔پہلی جنگ عظیم کے بعد جزیرہ لیوس پر زندگی سخت ہو گئی تھی کیونکہ علاقے کے کئی نوجوان جنگ میں مارے گئے تھے ۔ اسی پس منظر میں انہوں نے اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 1930 میں امریکا ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا اور گلاسگو سے ایس ایس ٹرانسلوانیا نامی بحری جہاز میں سوار ہو کر نیو یارک روانہ ہوئیں۔ٹرمپ کے اس دورے کو ان کے ذاتی، خاندانی اور کاروباری پس منظر کے تناظر میں خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
اسرائیلی حملہ خود مختارملک میں یکطرفہ بمباری تھی، امریکا
-
ایپل نے نئی آئی فون17سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں
-
پرتشدد مظاہرے، نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
سوئیڈن، وزیر صحت حلف برداری کے چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑیں
-
قطر پر حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے جاری تھی،اسرائیلی میڈیا
-
سعودی ولی عہد اور اردنی فرماں روا کا قطر کے ساتھ یکجہتی پر زور
-
پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیق دان سارکوف کو عراق میں ملیشیا کی قید سے رہا کر دیا گیا، ٹرمپ
-
قطرمیں حماس رہنمائوں پرحملہ اسرائیل کو مہنگا پڑسکتا ہے، عسکری اور قانونی ماہرین
-
دوحہ پر اسرائیلی حملے کے باوجود غزہ کے لیے ثالثی جاری رہے گی، قطر
-
حماس ٹرمپ کی تجویز مان لے تو غزہ کی جنگ فورا رک سکتی ہے،وزیراعظم نیتن یاھو
-
ایپل نے انتہائی باریک ’’آئی فون ایئر‘‘ متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.