چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئے

وہ 2024 میں ’’بدو بدی‘‘نامی گانے کے ذریعے سوشل میڈیا پر چھا گئے تھے

منگل 13 مئی 2025 13:28

چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے ایک بار پھر معروف انٹرنیٹ شخصیت چاہت فتح علی خان کو عوامی تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں، ان کی اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ متنازع رقص کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس پر عوامی حلقوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشبو، چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے بدو بدی پر ان کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔ خوشبو ابتدا میں خوش دکھائی دیتی ہیں، تاہم ویڈیو کے ایک حصے میں جب چاہت فتح علی خان نے انہیں چھونے کی کوشش کی، تو اداکارہ نے فوری طور پر خود کو پیچھے کر لیا اور ناچ جاری رکھا۔