ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی گیارہویں برسی 16 مئی کومنائی جائے گی

منگل 13 مئی 2025 13:28

ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی گیارہویں برسی 16 مئی ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی گیارہویں برسی 16مئی کومنائی جائے گی۔ظل ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی تھیں۔ظل ہما 21فروری 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظل ہما تھیں۔

(جاری ہے)

ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں انکے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی شادی ناکام رہی۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990ء میں پورا کیا۔ شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا اور وہ16 مئی 2014ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :