Live Updates

امیتابھ بچن کی وہ فلم جو پہلے راجیو گاندھی کو آفر ہوئی

راجیو گاندھی محض 40 برس کی عمر میں بھارت کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنے

منگل 13 مئی 2025 13:37

امیتابھ بچن کی وہ فلم جو پہلے راجیو گاندھی کو آفر ہوئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)امیتابھ بچن، جو آج بالی وڈ کے شہنشاہ مانے جاتے ہیں، ان کی فلمی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے، مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں فلم بامبے ٹو گوا ایک اہم موڑ ثابت ہوئی اور اس کے پیچھے انکے دوست راجیو گاندھی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔یہ وہی راجیو گاندھی ہیں جو 1984میں اپنی والدہ، وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد، محض 40برس کی عمر میں بھارت کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنے۔

(جاری ہے)

مگر اس سے برسوں قبل، وہ انڈین ایئر لائنز کے پائلٹ ہوا کرتے تھے اور ایک فلمی پیشکش کو ٹھکرا کر انہوں نے اپنے قریبی دوست امیتابھ بچن کا نام تجویز کیا۔1972میں مشہور کامیڈین اور فلمساز محمود نے بامبے ٹو گوا بنائی، جس کے لیے انہوں نے سب سے پہلے راجیو گاندھی کو ہیرو کے طور پر کاسٹ کرنا چاہا لیکن راجیو گاندھی نے فلم کرنے سے انکار کرتے ہوئے امیتابھ بچن کا نام دیا، جو اس وقت اپنے فلمی کریئر میں جدوجہد کے مراحل میں تھے۔محمود نے راجیو کی بات مانی اور یوں امیتابھ بچن کو ایک نمایاں رول میں نظر آنے کا موقع ملا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات