
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف اقدامات میں تیزی آ گئی
فلموں میں کام کے بعد اب تصاویر بھی برداشت نہیں، سوشل میڈیا صارفین
منگل 13 مئی 2025 13:28

(جاری ہے)
جوابا ماورا نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ کوئی شخص جنگ جیسے سنگین معاملے کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
میوزک پلیٹ فارمز جیسے اسپاٹیفائے، یوٹیوب اور یوٹیوب میوزک پر اب صنم تیری قسم کے البم کا نیا پوسٹر موجود ہے جس میں ماورا حسین کی جگہ صرف ہرش وردھن رانے کی تصویر شامل کی گئی ہے۔ اس سے قبل پوسٹر پر دونوں مرکزی اداکاروں کی تصاویر نمایاں تھیں۔فلم صنم تیری قسم کے پروڈیوسر دیپیک مکوت کا کہنا ہے کہ انہیں اس تبدیلی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ان کے بقول، یہ فیصلہ کسی اور کا ہے، حکومت جو فیصلہ کرے، سب کو ماننا پڑتا ہے۔ماورا حسین کے علاوہ، فلم رئیس کے البم سے بھی ماہرہ خان کی تصویر کو ہٹا دیا گیا ہے، اور اب صرف شاہ رخ خان ہی نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، فلم خوبصورت میں فواد خان اور سونم کپور کی مشترکہ تصویر تاحال برقرار ہے۔یہ اقدامات جہاں بھارتی عوام کے ایک طبقے کی حمایت حاصل کر رہے ہیں، وہیں عالمی سطح پر اور خاص طور پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، پہلے پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات کرتے تھے، اب فلموں سے ماورا کو ہٹا رہے ہیں۔ ایک اور نے کہا، ماورا اس اداکار سے کہیں بڑی اسٹار ہے، جسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ ایک دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آیا: چلو پوسٹر سے نکال دیا، فلم سے بھی نکال کر دکھا!یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب صنم تیری قسم 2 پر کام جاری ہے اور ماورا کی واپسی پر بھی گفتگو ہو رہی تھی۔ تاہم، موجودہ حالات میں ان کی شمولیت اب غیر یقینی ہو چکی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکار جانی ڈیپ ایک بار پھر فلمی دنیا میں قدم جمانے کیلئے کوشاں
-
مئی 2025، ایک ایسا دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اداکارہ مایا علی
-
امیتابھ بچن کی وہ فلم جو پہلے راجیو گاندھی کو آفر ہوئی
-
چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئے
-
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف اقدامات میں تیزی آ گئی
-
اداکارہ مشی خان نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
پاکستانی بے خوف، مہمان نوازاور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
-
ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی گیارہویں برسی 16 مئی کومنائی جائے گی
-
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کوانتباہ
-
بھارتی میڈیا نے مودی کوایشوریہ رائے بنادیا: نادیہ خان کا وار
-
بھارتی گلوکاروشال مشرا کا پاکستان کی مخالفت میں ترکیہ ، آذربائیجان نہ جانے کا اعلان
-
شائے گِل کی افواجِ پاکستان کے حق میں پوسٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.