شورکوٹ ، تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 13 مئی 2025 16:20

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءاوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سکولوں میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کےلئے حکمت عملی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا ، انہوں نےاساتذہ کو طالب علموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ہیڈ ٹیچرز سکولوں کی بہتری و بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریوں احسن انداز میں جاری رکھیں جبکہ طلباءو طالبات کی ضروریات کے پیش نظر سکولوں میں پینے کے پانی،کلاس روزمز میں روشنی کے مناسب انتظام، صفائی ستھرائی، کمپیوٹر لیب میں تمام کمپیوٹرز کو فنگشنل رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت درپیش ایشوز کو تحریری طور پرآگاہ کریں تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سکولوں میں طلباءو طالبات کےلئے معاون اور موثر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :