گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال میں شجرکاری و ہیلمٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025 17:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال میں شجرکاری و ہیلمٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید نے طلباء میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء کو ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا طلباء خود ہیلمٹ پہنیں اور دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دیں، ضلعی انتظامیہ حادثات میں کمی لانے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کے لیے ضروری ہے۔ اہل طلباء کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوائے جارہے ہیں۔گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں اے سی سنبل جاوید کی نگرانی میں پودے بھی لگائے گئے۔سکول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عمل میں طلباء کا جوش وخروش لائق تحسین تھا۔طلباء نے اپنے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ا سکول عرصہ کے دوران لگائے گئے پودوں کی حفاظت بھی وہ خود ہی کرینگے۔تقریب میں سکول پرنسپل میاں محمد اسلم و اساتذہ بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :