
کاروباری اداروں کو درپیش ٹیکس سے متعلق چیلنجز کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا ، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو
منگل 13 مئی 2025 21:56
(جاری ہے)
ان کے ہمراہ سینئر ٹیکس حکام جن میں بشریٰ جعفر (کمشنر ریفنڈ زون)، نوید خان ترین (کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکسز زون)، سید مناف (کمشنر نارتھ زون) اور ظفر جمال جسرا (ایڈیشنل کمشنر، ہیڈ کوارٹر) بھی موجود تھے۔
عابد محمود نے ٹیکس جمع کرنے والوں اور ٹیکس دہندگان کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مارکیٹوں کا دورہ کرنے، آگاہی سیشن منعقد کرنے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مدد کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹیکس کے نظام میں زبردستی یا دھمکی کے ماحول کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ ان کا دفتر ٹیکس دہندگان کی مدد کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمات کو یقینی بنانے کے لیے بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے خصوصی سہولت کاری کائونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے چیف کمشنر کے خیالات کا خیرمقدم کیا اور تاجر برادری کے لیے مناسب احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا کہ وہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس کے دائرے کو بڑھانے کے لیے چیمبرز کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں کام کرے۔صدر ناصر منصور قریشی نے ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ کلچر کے فروغ کیلئے پالیسی سازی میں کاروباری برادری کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیل کرنے والے ٹیکس دہندگان کو پرکشش مراعات دینے سے خدشات کم ہوں گے اور ٹیکس کی شراکت میں اضافہ ہوگا۔آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری ندیم احمد، فاطمہ عظیم، کونسل ممبر محمد اعجاز عباسی، محمد مسعود چوہدری، تاجر رہنما اسد عزیز، نعیم اقبال، آئی سی سی آئی کے صدر کے مشیر نعیم صدیقی نے بھی ایف بی آر سے متعلق تاجر برادری کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور دیرینہ ٹیکس مسائل کے حل کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔نمایاں شرکا میں نائب صدر ناصر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ممبران، میاں شوکت مسعود، روحیل انور بٹ، اسحاق سیال، عمران منہاس، ذوالقرنین عباسی، عرفان چوہدری، محسن خالد ملک، میاں محمد رمضان کنوینر ٹیکس سٹینڈنگ کمیٹی، آئی سی سی آئی کے ممبران شاہد ظفر اور احمد خان سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
-
نیشنل بینک آف پاکستان کی مین برانچ کے لاکرز سے کروڑوں روپے مالیت کے سرٹیفیکیٹ چوری،ایف آئی اے میں تحقیقات شروع
-
100اور 1500 مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
-
لاہور‘ چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، شوگر ملز اور کریانہ ایسوسی ایشن آمنے سامنے
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
-
قرضوں کا حجم مارچ کے اختتام تک 73 ہزار 688 ارب روپے ہوگیا، سٹیٹ بینک
-
برطانیہ سے ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان‘تیزی دیکھی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.