لاہورایئرپورٹ کے قریب سے ڈرون کو جام کرکے اتار لیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

منگل 13 مئی 2025 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے ایک ڈرون کو جام کرکے اتارلیا گیا ہے جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون کی پرواز کو مانیٹر کیا گیا اور اسے فورا ًجام کرکے اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈرون سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سرویلنس تھا جسے سیکورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :