نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر اور پریس کلب ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ کرکٹ میچز ،شاندار کھیل کا مظاہرہ

بدھ 14 مئی 2025 16:34

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں محلہ بلال مسجد ایریا نئی ابادی میں تھابل کرکٹ کلب نیٹ گراونڈ کا قیام افتتاح نوجوان عدیل خالد نے اپنی والدہ کے ہاتھوں کروایا جس کا مقصد شہر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور ان کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہے تھابل کرکٹ کلب نیٹ گراونڈ کا افتتاح پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں صدر عمران بشیر کی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ کی ٹیم کے درمیان فلڈ لائٹ میچز سے کیا گیا پانچ پانچ اوور کے دو افتتاحی میچ انتہائی دلچسپ ثابت ہوئے پریس کلب کے دو ممبران اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ نے خود اور کپتان سیٹھ آفتاب نے بہترین میچز کھیل کر ثابت کیا کہ وہ اچھے کھلاڑی بھی ہیں اور پانچ پانچ اوور کے دونوں میچز ریونیو اور میونسپل کمیٹی عملہ نے بہترین کھیل پیش کر کے اپنے نام کر لیے اور ان دوستانہ میچز سے تھابل کرکٹ کلب نیٹ گراونڈ کی ورکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :