چیئرمین الحمراء رضی احمد ،ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر سے سادان پیرزادہ کی ملاقات

بدھ 14 مئی 2025 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر سے نامور آرٹسٹ سادان پیرزادہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کے اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ الحمراء آرٹسٹوں کے تجربات اور انکے فن سے مستفید ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ہمارا مقصد فنون لطیفہ کی بہتری میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہے،ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر اور پوری ٹیم اپنی مشن پر گامزن ہے۔