شاہین فورس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار،موبائل فونز،موٹر سائیکلیں برآمد

بدھ 14 مئی 2025 16:55

شاہین فورس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار،موبائل فونز،موٹر سائیکلیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) تھانہ منگھوپیرشاہین فورس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2مبینہ ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر خان ولد عزیز اللہ اور شہباز ولد شیر بادشاہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان اللہ بچایو گوٹھ کچی آبادی کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شاہین فورس نے موقع پر کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :