انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا 9مئی ک مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ

مقدمات کی سماعت اب ہفتے میں چار دن جیل میں کی جائے گی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاوس حملہ سمیت 14مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مئی 2025 18:55

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا 9مئی ک مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکے جج نے 9مئی کے مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق نومئی مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں انسداد دہشت گردی لاہور کے جج کے نے نو مئی مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے، مقدمات کی سماعت اب ہفتے میں چار دن جیل میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل،بدھ،جمعرات اورہفتہ کو کیسز کا جیل ٹرائل ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاوس حملہ سمیت 14مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔