
پریکٹیکل ایگزامینر کی ایس او پیز کی خلاف ورزی ،30 طالبات کاکیمسٹری پریکٹیکل میٹرک منسوخ ،موبائل فون ضبط
بدھ 14 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ’’بوٹی مافیا‘‘ کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن ایف بلاک راولپنڈی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سید پور روڈ راولپنڈی اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول راولپنڈی کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ پریکٹیکل لیب گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول بی بلاک راولپنڈی کی لیب کو چیک کیا، جہاں سرفراز پریکٹیکل ایگزامینر کوپریکٹیکل ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد 30 طالبات کاکیمسٹری پریکٹیکل میٹرک منسوخ کر دیا گیا اور متعلقہ ایگزامینر کا موبائل فون مزید تحقیقات کیلئے موقع پر ضبط کر کے ڈسپلن برانچ بورڈ ہذا کو بھجوا دیا گیا اور فوری طور پر پریکٹیکل ایگزامینر کو ڈیوٹی سے برطرف کر کے نیا پریکٹیکل ایگزامینر تعینات کر دیا گیا۔کنٹرولر امتحانات نے واقعے کی مکمل رپورٹ چیئرمین بورڈ کے نوٹس میں لائی، جنہوں نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ چیئرمین محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے واضح کیا کہ بورڈ بدعنوانی یا قواعد کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.