جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار

ون ویلنگ پر 162ملزمان ،ہوائی فائرنگ پر 13،سائلنسر موڈیفیکیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 102ملزمان گرفتار

جمعہ 15 اگست 2025 18:26

جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت مختلف قانون شکنی کے واقعات سامنے آئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں 277قانون شکن عناصر کوگرفتار کر کے 249مقدمات درج کیے گئے،ون ویلنگ پر 162ملزمان گرفتار کیے ، 147مقدمات درج کیے ۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ پر 13ملزمان گرفتار جبکہ 13مقدمات درج کیے ،سائلنسر موڈیفیکیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 102ملزمان گرفتار، 89مقدمات درج ہوئے ، لاہور میں مختلف خلاف ورزیوں پر 92قانون شکن گرفتار، 89مقدمات درج کیے گئے ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نییوم آزادی پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر فورس کو شاباش دی ، یوم آزادی تقاریب کے پر امن انعقاد پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو شاباش دی گئی ، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔