سیالکوٹ،انسپکٹر ناصر محمود باجوہ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک

جمعرات 15 مئی 2025 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر ناصر محمود باجوہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر ناصر محمود باجوہ گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گئے تھے ،ان کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد،ڈی ایس پی سٹی طارق محمود ڈھڈی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ملک محمد خلیل،انچارج سیکورٹی برانچ حافظ سعید نذیر دھاریوال،ایس ایچ او حاجی پورہ سرمد فیاض،ایس ایچ او مراد پور اکرم شہباز،ایس ایچ او نیکاپورہ احسان انسپکٹر،ایس ایچ او سمبڑیال انسپکٹر ارشاد اور پولیس ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ مرحوم انسپکٹر ایک شریف النفس انسان تھے اور ظلم زیادتی کے قائل نہیں تھے اللہ مرحوم انسپکٹر ناصر باجوہ کے درجات بلند فرمائے، جانے انجانے میں ہونے والی کوتاہیوں گناہوں کو معاف فرمائے اور قبر کی منزلوں کو آسان کرے،قبر کو روشن فرمائے اور تاحدنگاہ کشادہ فرمائے۔