ہانیہ عامر نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جمعرات 15 مئی 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)اداکارہ ہانیہ عامر نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں ایک وائرل ویڈیو شیئر کی جس میں موبائل فون کے کیمرے کی سیٹنگ کے حوالے سے ٹپس اینڈ ٹریک شیئر کی گئی تھی، تاہم مذکورہ ویڈیو پر ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے کانٹنٹ کری ایٹر نے ہانیہ عامر کا نام استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ہانیہ عامر نے ایک عام وائرل ویڈیو کے ذریعے جعلی خبروں جیسے سنجیدہ نوعیت کے مسئلے پر توجہ دلانے کی کوشش کی۔انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ گوکہ یہ اتنا سنجیدہ نہیں ہے لیکن اسی طرح تم لوگ کچھ بھی لکھ کے کچھ بھی کہہ دیتے ہو اور خود ہی باتیں کرتے ہو۔انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی کچھ بھی کہہ دیتا ہے اور مان جاتے ہو، آپس میں ہی کھیلتے رہتے ہو، کیا کر رہے ہو ساتھ ہی انہوں نے فیکٹ چیک کرنے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :