میری والدہ اچھی ساس ہیں جویریہ سعود کو والدہ کی ہنس کر تعریف کرنے پر تنقید کا سامنا

جمعرات 15 مئی 2025 22:07

میری والدہ اچھی ساس ہیں جویریہ سعود کو والدہ کی ہنس کر تعریف کرنے پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کو ٹی وی پروگرام کے دوران ہنس ہنس کر والدہ کی تعریفیں کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، شائقین انہیں تمیز سیکھنے کی ہدایات کرتے دکھائی دیے۔جویریہ سعود حال ہی میں والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ایک موقع پر انہوں نے والدہ کو اچھی ساس بھی قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کس طرح اچھی ساس ہیں۔والدہ کی تعریفیں کرنے کے دوران جویریہ سعود زور زور سے ہنسنے بھی لگیں، جس پر ان کی والدہ کچھ دیر کے لیے خاموش بھی ہوگئیں۔جویریہ سعود نے بتایا کہ کچھ دن قبل وہ والدہ کے ساتھ دن گزارنے کے لیے حیدرآباد گئیں، جہاں انہوں نے والدہ کا اچھا رویہ دیکھا اور پھر اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر ہنسنے لگیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ والدہ کے ساتھ دو دن گزارنے گئیں، جہاں انہوں نے والدہ کو کہا کہ ان کی بھابھیوں کو سلام ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اپنی بہووں کو نیند سے اٹھانے کی نوبت ہی نہیں کرتیں، دن کے 12 بجے تک خود ہی اپنا کام کرلیتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے والدہ سے پوچھا کہ انہوں نے بھابھیوں کو کیوں نہیں اٹھایا جس پر انہوں نے کہا کہ چھٹی کا دن ہے، وہ سوئی ہوئی ہیں، اس لیے انہوں نے انہیں نہیں اٹھایا۔

جویریہ سعود والدہ کے بہووں کے ساتھ تعلقات پر بات کرنے کے دوران بار بار زور زور سے ہنستی دکھائی دیں جب کہ ان کے ہنسنے پر پروگرام میزبان اور دوسرے مہمان میک اپ آرٹسٹ وقار حسین اور ان کی والدہ بھی ہنستے رہے۔جویریہ سعود کی جانب سے والدہ کی تعریفیں کرنے کے دوران زور زور سے ہنسنے کی ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تمیز سیکھنے کا درس بھی دیا۔

زیادہ تر خواتین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں جاہل قرار دیا اور انہیں کچھ تمیز سیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ ان کی والدہ کس طرح کی ساس ہی یہ تو ان کی بہوئیں بتا سکتی ہیں، یہ پروگرام میں بیٹھ کر یک طرفہ بات کیوں کر رہی ہیں کچھ خواتین نے کمنٹ کیے کہ جویریہ سعود نے اچھے طریقے سے بات کو تبدیل کردیا۔