مایا علی اوربلال اشرف کے فوٹوشوٹ کے بعد دونوں کی شادی کروانے کا مطالبہ

جمعرات 15 مئی 2025 22:07

مایا علی اوربلال اشرف کے فوٹوشوٹ کے بعد دونوں کی شادی کروانے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف کی جانب سے کرائے گئے نئے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دونوں کی شادی کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مایا علی کی جانب سے پہلے بھی کرائے گئے برائیڈل فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور ان کی شادی کی افواہیں بھی پھیلی تھیں۔اسی طرح مایا علی کی جانب سے ڈراموں میں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بھی ان کی شادی کی افواہیں پھیلتی رہی ہیں۔

اب حال ہی میں انہوں نے ساتھی اداکار بلال اشرف کے ساتھ نئی ملبوسات کا فوٹوشوٹ کروایا، جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کی شادی کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔جہاں صارفین نے دونوں کی شادی کروانے کا مطالبہ کیا، وہیں بعض افراد نے دونوں کو انتہائی قریب دکھانے پر سوال بھی اٹھایا کہ کیا دونوں کی شادی ہو چکی ہی اسی طرح کچھ صارفین نے دونوں کو فوٹوشوٹ میں انتہائی قریب دکھانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مایا علی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ پیسوں کے عوض وہ کسی بھی مرد کے ساتھ کھڑی ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

مداحوں نے مایا علی اور بلال اشرف کے رومانوی انداز کو سراہا اور انہیں اچھی جوڑی بھی قرار دیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ دونوں کی شادی کروائی جانی چاہیے۔کچھ افراد نے دونوں کو مخاطب ہوتے ہوئے بھی کمنٹس کیے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ دونوں شادی کرلیں۔جہاں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ان کے فوٹوشوٹ پر تبصرے کیے، وہیں شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔زیادہ تر مداحوں نے دونوں کی جوڑی کی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ انہیں حقیقت میں بھی شادی کرکے ایک جوڑی بن جانا چاہیے۔