
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھردوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ
مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد تحریک دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
فیصل علوی
جمعہ 16 مئی 2025
12:01

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
علیمہ خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٹھانے کو کہاتھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھاکہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا تھا اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅ کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا ہ سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ سے تحریک کا آغاز کریں۔ بانی پی ٹی آئی کا خیال تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔ گفتگوکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا تھا۔علیمہ خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی نوراکشتی کی سیاست کررہی ہیں
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئی 2 ارب جاری کر دئیے
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
اسرائیل کا غزہ فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان کو ملک بدر کرنے کا اعلان
-
اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا
-
فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی ظلم کی نئی داستان ہے، شیری رحمان
-
آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
-
وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کا تمام ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ
-
مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
-
عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
-
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
-
عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.