سیالکوٹ ، کاشتکاروں کو شدید گرمی میں بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

جمعہ 16 مئی 2025 16:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ نے بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو گرمی میں اضافےکے باعث فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے کہا ہے کہ بیچ بونے کے40 سے 50 دن بعد اگیتی اقسام کا پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل کی چنائی کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بھنڈی کا لیس دار مادہ اور پھل کی کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال سبزی کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پھل توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ بھنڈی توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ بھی ہو سکتا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دوسرے، تیسرے روز فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور اگر کسی جگہ پر کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو توفوری طورپرماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو زیادہ نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :