وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز

جمعہ 16 مئی 2025 19:13

وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں 11قرب کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسکیم کے تحت پانچ تا بیس نر جانورکٹرے ،بچھڑے رکھنے والے مویشی پال کسانوں کے لئے 135000سے 54000روپے تک چھ ماہ کی مدت کے لئے بلا سود قرضہ جات کی سہولت دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا ، سائلج اور منرل مکسچر خریدا جا سکتا ہے ۔