تمام زیر تعمیر پروجیکٹس کو محکمے کے معیار کے مطابق مقرر کردہ مدت میں تعمیر کریں ، ناصر مجید بلوچ

جمعہ 16 مئی 2025 22:00

aنصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید بلوچ نے سپرنڈنٹنگ انجینیئر کینالز نصیر آباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی کے ہمراہ کینالز زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا کینالز میں زیر تعمیر تمام پروجیکٹس مقررہ وقت میں معیار کے مطابق تکمیل کیے جائیں وہ تمام زیر تعمیر پروجیکٹس کو محکمے کے معیار کے مطابق مقرر کردہ مدت میں تعمیر کریں تاکہ ان سے عوام الناس کو فائدہ پہنچایا جا سکے جس کے لیے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے سخت ہدایت دی ہے جن کے مطابق کینالز زون میں کئی اسکیمیں زیر تعمیر ہے جن مین پٹ فیڈر کینال کی ڈیسلٹنگ بھی شامل ہے جس کو بھاری مشینری کے ساتھ بھل صفائی کی جا رہی ہے عنقریب کنیال میں پانی کی ترسیل کو جاری کیا جائے گا چیف انجینیئر ناصر مجید بلوچ کا دورے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چیف انجینیئر ناصر مجید بلوچ نے کینالز پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا اس وقت ریگولیٹرز پر بھی مرمت کا کام جاری ہے اس کے علاوہ کئی پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں اس موقع پر انہوں نے فیلڈ انجینیئر کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کام کے معیار میں کسی بھی کمی کو نہ چھوڑے کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے پٹ فیڈر کینال اور اس کی زیلی شاخوں کی بھل صفائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اس کے علاوہ ڈرینیج ڈویژن میں سائفن اور ریٹرننگ وال کے جائزے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایکسین ڈرینیج اور ان کے عملہ کو وہ سختی سے ہدایت کی کہ وہ پروفیشنل اپروچ کے تحت ان کاموں کو تکمیل تک پہنچائیں اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سپرنڈنٹنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ تمام کاموں پہ محکمہ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے عملہ کوشاں ہے اور اس میں بہتری کے اثر نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں اس اس موقع پر انہوں نے اپنے عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے وزیر میر محمد صادق کے ویژن کے مطابق زیر تعمیر اسکیموں کو جلد جلد تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ کہ اس سے عوام الناس کو فائدہ پہنچایا آجائے اور اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ امسال برف باری کم ہونے کی وجہ سے انڈس میں پانی کی کمی کا بھی خدشہ ہے اس لیے یہ ان تمام زمینداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ کے متعین کردہ مقدار کے مطابق یعنی کمانڈ کا صرف 30 سے 40 فیصد حصہ چاول کی کاشت کے لیے مختص کرے تاکہ ان کو پانی کی ترسیل یقینی بنایا جا سکے زیادہ کاشت ہونے کی صورت میں نہ صرف محکمہ ایریگیشن پانی نہ پہنچا پائے گا بلکہ ان زمینداروں کو بھی نقصان ہونے کا خدشہ ہے لہذا وہ حالات کے مطابق ہی چاول کی کاشت کرے تاکہ ان کو بروقت اور مقدار کے مطابق پانی ہی دیا جا سکے اس موقع پہ ہیڈ ریگولیٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ وہ اس کام کو بھی جلد از جلد تکمیل تک پہنچائے تاکہ آنے والے سیزن میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے دریں اثنا انہوں نے استامحمد کا بھی دورہ کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر ریگولیٹرز میں محکمہ اور بالکل غیر جانبداری سے کام لیتے ہوئے پایا تکمیل تک پہنچائے گی اور اس ضمن میں ایک کوئی بھی دبا یا سفارش منظور نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس موقع پہ کاشت کر رہا ہوں ان کو یقین دیا نہیں کرائی کہ ان کے ان کی جو خدشات ہیں ان کو دور کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایولیشن کرایا جائے گا تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو اور تمام مراحل کا وہ بذات خود عرصے سپرنٹنڈنگ انجینیئر جائزہ لیتے رہیں گے اس موقع پر انہوں نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ وہ زیر تعمیر تمام اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور پانی کے آنے سے پہلے ہی تمام کینالز میں ڈیسلٹنگ کا عمل پایا تکمیل تک پہنچائے اور اور اور کسی بھی کمی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ایگزیکٹو انجینیئر سب ڈویژنل افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیسنٹنگ کے عمل کا خود نگرانی کرے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام امور محکمے کی کارگردگی کے عین مطابق ہو کوتاہی کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :