پنجاب حکومت کا اچھرہ بازار اپ لفٹنگ منصوبے پر 80 کروڑ خرچ

منصوبے میں سیوریج سسٹم، گلیوں کی پختگی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل

جمعہ 22 اگست 2025 21:49

پنجاب حکومت کا اچھرہ بازار اپ لفٹنگ منصوبے پر 80 کروڑ خرچ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد بازاروں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اچھرہ بازار کی اپ لفٹنگ کے لیے 80 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت کے مطابق منظور شدہ رقم سیوریج سسٹم کی بہتری، گلیوں کی پختگی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت مختلف بازاروں کو جدید اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں اور خریداروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔تاہم، اچھرہ بازار کے دکاندار حکومت کے فیصلے سے ناخوش نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں کاروبار پہلے ہی شدید متاثر ہوا ہے اور اب بحالی منصوبے پر 80 کروڑ روپے خرچ کرنے سے دکانداروں اور ریڑھی والوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔دکانداروں نے شکایت کی کہ دو ماہ سے گلیوں کی پختگی کا کام جاری ہے لیکن ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا، جس سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :