پشاور، چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190روپے کی ہوگئی

ہفتہ 17 مئی 2025 22:08

پشاور، چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190روپے کی ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت 180روپے سے بڑھ کر 190روپے ہو گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 185روپے فی کلو تک ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھے چھوڑ دیا، کے پی حکومت کی کوششوں کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے،پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں،دوسری جانب ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی۔چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 175روپے 19پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :