Live Updates

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی

ہفتہ 17 مئی 2025 17:14

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافہ، نئی قیمت  3 لاکھ 38 ہزار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

24 قیراط 10گرام کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے جبکہ 22 قیراط کی 10 گرام کی قیمت 1 ہزار 886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 148 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 34 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 33 روپے اضافے سے 3 ہزار 410 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 28 روپے اضافے سے 2 ہزار 923 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 201 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.33 ڈالر اضافے سے 32.28 ڈالر ہوگئی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات