نیوزی لینڈ، ہاکا ڈانس کرنے والے 3 پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا

ہاکا ڈانس دیکھ کر دیگر قانون ساز بھی اسی راہ پر لگ سکتے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کا فیصلہ

ہفتہ 17 مئی 2025 22:44

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے۔ ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :