مسک کی کمپنی نے اپنے چیٹ بوٹ گروک کی متنازع حرکت کا ملبہ ملازم پر ڈال دیا

ہفتہ 17 مئی 2025 22:44

مسک کی کمپنی نے اپنے چیٹ بوٹ گروک کی متنازع حرکت کا ملبہ ملازم پر ڈال ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی xAI نے جمعہ کے روز اپنے چیٹ بوٹ گروک کی جانب سے جنوبی افریقہ میں سفید فام نسل کشی سے متعلق گمراہ کن اور غیر متعلقہ پوسٹس پر وضاحت دیتے ہوئے اس کا الزام ایک باغی ملازم پر ڈال دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مسئلہ غیر مجاز ترمیم کے باعث پیدا ہوا جس نے گروک کو ایک مخصوص سیاسی موضوع پر ایسا جواب دینے پر مجبور کیا جو xAI کی پالیسیز کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئی ہیں اور گروک کی شفافیت اور قابلِ اعتماد ہونے کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی اب گروک کے سسٹم پرامپٹس کو عوامی طور پر GitHub پر شائع کرے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :