ٹرمپ کا ویژن امریکا سمیت دنیا کو بھی عظیم بنائے گا، ٹیمی بروس

ٹرمپ کے اقدامات سے دنیا میں روزگار، دفاع، سکیورٹی اور تعلقات میں بہتری آئے گی،بیان

ہفتہ 17 مئی 2025 22:44

ٹرمپ کا ویژن امریکا سمیت دنیا کو بھی عظیم بنائے گا، ٹیمی بروس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)ترجمان امریکی دفتر خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ویژن امریکا سمیت دنیا کو بھی عظیم بنائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی دفتر خارجہ ٹیمی بروس نے ترکیہ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت امریکا عالمی سطح پر لیڈر شپ کا کردار ادا کر رہا ہے، ٹرمپ کے اقدامات سے دنیا میں روزگار، دفاع، سکیورٹی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر اربوں ڈالر کے معاہدے کر رہے ہیں، دنیا امریکا کے ساتھ دوستی پر فخر کرے گی، امریکا اگر آپ کے ساتھ ہے تو خوشحالی آپ کے ساتھ ہے۔