امریکا کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ 200 بلین ڈالرکے معاہدوں کا اعلان

دونوں ملکوں کے درمیان فرنٹیئر ٹیکنالوجیز، ایرو سپیس، توانائی اور اہم معدنیات کے معاہدے طے کیے گئے،رپورٹ

ہفتہ 17 مئی 2025 22:46

امریکا کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ 200 بلین ڈالرکے معاہدوں کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)امریکا نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ200بلین ڈالر کے فرنٹیئر ٹیکنالوجیز، ایرو سپیس، توانائی اور اہم معدنیات کے معاہدوں کا اعلان کیا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس سے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بوئنگ اور جی ای ایرو سپیس نے اتحاد ایئرویز سیجی ای انجن سے چلنے والے 28 بوئنگ 787 اور ایکس 777 طیارے خریدنے کے لیے 14.5 بلین ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس گلوبل ایلومینیم امریکی ریاست اوکلاہوما میں 4 بلین ڈالر کے پرائمری ایلومینیم سمیلٹر پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسے 45 سال میں امریکا میں پہلی نئی ایلومینیم سمیلٹرز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔اوکسیڈینٹل پیٹرولیم،ایکسون موبائل اور ای او جی ریسورسزابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ساتھ 60 بلین ڈالر مالیت کے تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار کے لیے شراکت داری کر رہے ہیں، جبکہ آ رٹی ایکس، ایمریٹس گلوبل ایلومینیم اور یو اے ای کی توازن کونسل کے ساتھ ایک اہم گیلیم پراجیکٹ پر شراکت داری کر رہا ہے۔