ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ

ہفتہ 17 مئی 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کہا ہے کہ ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کاشتکار وں کو چاہیئے کہ گندم کی کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو زمین میں ملائیں اور آگ نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں جس سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے وہیں پر زمین کی ذرخیزی بھی متاثر ہوتی ہے۔