ملتان، عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑ اگیا، 21ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 مئی 2025 21:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) ملتان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا جس کی21ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپس، موبائل فون اور ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حساس اداروں کو عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کی نشاندہی امریکی ایف بی آئی اور ڈچ پولیس نے کی تھی۔ترجمان سائبر کرائم کے مطابق نیٹ ورک کا سرغنہ رمیز شہزاد امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں سے کروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی اور تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔