ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ کا مختلف ٹراوٹ فشنگ پوائنٹس کا دورہ

پیر 19 مئی 2025 13:11

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور مقامی پولیس کے ہمراہ مچھلیوں کے تحفظ کے حوالے سے مختلف ٹراوٹ فشنگ پوائنٹس کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لائسنس چیک کئے تاکہ یہ یقین دہانی ہو سکے کہ ماہی گیری قانونی طور پر ہو رہی ہے یا نہیں۔ مزید برآں انہوں نے فشریز کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ٹراوٹ مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور قانون کی مکمل پاسداری کروائیں۔

متعلقہ عنوان :