غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بم باری جاری ، 171 فلسطینی جاں بحق

اسرائیل نے شدید فضائی حملے کیے جن کا نشانہ پناہ گزینوں کے خیمے اور رہائشی مکانات تھے،محکمہ شہری دفاع

پیر 19 مئی 2025 13:56

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بم باری میں شدت آ گئی ہے۔ آج پیر کی صبح اسرائیلی طیاروں نے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ان حملوں میں فضائیہ، بحری جنگی کشتیوں، ٹینکوں اور توپ خانے نے حصہ لیا، جو سرحدی پٹی پر مشرقی رفح (جنوبی غزہ)سے لے کر مغربی بیت لاہیا (شمالی غزہ)تک تعینات ہیں۔ادھر غزہ میں شہری دفاع نے علی الصبح اعلان کیا کہ اسرائیل نے شدید فضائی حملے کیے جن کا نشانہ پناہ گزینوں کے خیمے اور رہائشی مکانات تھے۔ یہ حملے غزہ کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں میں کیے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 11 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :