امریکہ کے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 25 جولائی 2025 22:16

امریکہ کے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین کی جانب سے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو مزید نیچے لانے کے خواہاں ہیں کیونکہ امریکہ کے پاس دنیا کے سب سے بڑے توانائی ذخائر موجود ہیں۔