بھکر، ہیلتھ سیکٹرمیں ہسپتالوں اورمراکز صحت کی انسپکشن کا عمل جاری ہے، سی ای او ہیلتھ

پیر 19 مئی 2025 14:34

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایات کےمطابق ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں سروس ڈلیوری سسٹم کی نمایاں بہتری کیلئے ہسپتالوں اور مراکز صحت کی انسپکشن کا عمل جاری ہے، جس کا بنیادی مقصدموقع پر مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔یہ بات سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ کرنے بعد کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بھی موجود تھے۔سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور موسمی شدت کے اثرات سے متاثرہ اور دیگر مریضوں کو معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی،ادویات کے ریکارڈ کی درست حالت میں موجودگی سمیت ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔\378

متعلقہ عنوان :