مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں، 19 منشیات فروش گرفتار، چرس، آئس و ہیروئن برآمد

پیر 19 مئی 2025 17:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) مانسہرہ پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 19 منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود سے مجموعی طور پر 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 35 کلو 54 گرام چرس،04 کلو 965 گرام آئس اور 01 کلو 310 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔