ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر،کی آن لائن کھلی کچہری ، عوامی مسائل سنے

پیر 19 مئی 2025 22:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان نے سوموار کو فیسبک پیج کے زریعے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کے دوران شہریوں نے بذریعہ کمنٹس اپنی شکایات و مسائل درج کیے جن کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی جواب دیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی،آن لائن کھلی کچہری کے دوران سامنے آنے والی شکایات کے حوالے سے پراگریس ریویو اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ان شکایات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :