وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے کرم میں امن قائم ہوچکا ہے، بیرسٹرسیف

پیر 19 مئی 2025 22:43

وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے کرم میں امن قائم ہوچکا ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبرپختون خو ا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ بنکرز اور اسلحہ تھا۔مشیر اطلاعات خیبرپختون خو ا بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹل پاراچنار روڈ کی مرمت کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ کرم کے علاقے کو بنکروں اور اسلحے سے پاک کر دیا گیا ہے علاقے میں میں مجموعی طور پر 979 بنکر تباہ کیے گئے ہیں۔

انہوں کہا کہ86 دیہات سیاسلحہ اور گولہ و بارود سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ علاقے میں اب ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے، بازاروں کی تزئین و آرائش پر 30 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کییجا چکے ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خو ا نے کہا کہ9.6 ارب روپے کی لاگت سے سڑک کی توسیع کا منصوبہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :