ادبی تنظیم بزم ندرت فکر نے معروف پوٹھوہاری شاعرہ بدر راجپوت کو ادبی و سماجی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا

پیر 19 مئی 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) راولپنڈی (اے پی پی)ادبی تنظیم بزم ندرت فکر نے معروف پوٹھوہاری شاعرہ بدر راجپوت کو ادبی و سماجی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ بزم ندرت فکرکے زیر اہتمام ممتاز پوٹھوہاری شاعرہ ، اینکر پرسن اور سماجی شخصیت محترمہ بدر راجپوت کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں محترمہ بدر راجپوت کو انکی ادبی و سماجی خدمات کے اعتراف میں حسن کار کردگی ایوارڈسے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

اس تقریب کی مہمان خصوصی معروف قانون دان حافظہ حفصہ سعید تھیں جبکہ انٹر سٹی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالوحید نے تقریب کی صدارت کی ۔ بزم ندرت فکرکے بانی و چیف آرگنائزر جاوید مغل نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔تقریب میں معروف کشمیری صحافی محمد بشیر راجہ، فوقیہ تزئین بابر ، ڈاکٹر اظھر خان، پروفیسر طاھر محمود، فرحانہ مغل اظھر کامل، عامر ھاشمی(ایڈوکیٹ) شاہد شیخ، صالح احمد، امجد چوھان، احسان راج، فیض اعوان اور عمیر کشمیری بھی شریک تھے ۔