ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا

پیر 19 مئی 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ایم ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ،ڈیرہ اڈا چوک،عزیز ہوٹل چوک ،ڈبل پھاٹک چوک اور پل سے تجاوزات کا صفایا کر کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹی ایم اے نے عوامی شکایات پر مشترکہ آپریشن کے دوران نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم کے گیٹ کے اطراف قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا ۔ علاوہ ازیں بوسن روڈ چونگی نمبر 6 پر بھی روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا ۔

متعلقہ عنوان :